کویت؛ محرم کی تیاریاں زور و شور سے جاری

IQNA

کویت؛ محرم کی تیاریاں زور و شور سے جاری

9:03 - August 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3509922
تہران(ایکنا) امام بارگاہوں میں ایس او پیز کے ساتھ مجالس امام حسین(ع) کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجالس و عزاداری کی محافل کی تیاریاں کویت کے مختلف امام بارگاہوں میں جاری ہیں جہاں ایس او پیز کے ساتھ مجالس منعقد کی جائیں گی۔

 

امام بارگاہوں کے امور کے سربراہ محمد عاشور کا کہنا تھا: کویتی وزارت داخلہ سے عاشورا کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور ایس او پیز کے ساتھ عزاداری ہوگی۔

 

انکا کہنا تھا کہ تمام امام بارگاہوں میں مجالس ہوں گی تاہم ایس او پیز کی رعایت ضروری ہوگی اور وزارت داخلہ ن تاکید کی ہے کہ امام بارگاہوں میں گنجایش کے مطابق عزاداروں کو اجازت دی جائے۔

 

امام بارگاہ آل بوحمد کے سربراہ حمد بو حمد کا کہنا ہے کہ عزاداری کے حوالے سے تمام تیاریاں ہورہی ہیں۔

امام بارگاہ ابوذر غفاری کے سربراہ حسین القحطان کا کہنا تھا کہ خطبا سے بات چیت ہورہی ہے اور اسی طرح فاطمیہ مسجد کے انچارج عمار کاظم کا کہنا ہے کہ انکے امام بارگاہ میں آن لاین مجالس ہوں گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق امام بارگاہوں کے تعاون سے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور امام بارگاہوں ک چار ہزار اسٹاف کو ویکسین دیا جاچکا ہے۔

 

کویت کی تین ملین آبادی میں چار لاکھ شیعہ آبادی موجود ہے جو تقریبا کل آبادی کا پینتیس فیصد شمار ہوتا ہے۔/

3987819

نظرات بینندگان
captcha