رپورٹ کے مطابق استقامتی محاز کی تنظیموں نے بیان جاری کیا ہے کہ قدس شریف اور محلہ شیخ جراح میں اس وقت ظلم میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگوں کو آوارہ کیا جارہا ہے اور صیھونی مظالم اس وقت عروج پر ہے کہ چار جوان ہمارے شہید ہوچکے ہیں لہذا ہم تاکید کرتے ہیں:
قدس شریف میں عوامی قیام کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکی استقامت پر درود بھیجتے ہیں۔
ہم قدس شریف اور غزہ کی پٹی میں عوام سے یکجتہی کا اعلان کرتے ہیں اور اطمینان دلاتے ہیں کہ جس طرح سیف القدس میں ہم نے انکا دفاع کیا اب بھی اسی وعدے پر قایم ہیں۔
ہم قدس شریف اور غزہ کی پٹی کے عوام سے کہتے ہیں کہ وہ صیھونی غاصبوں کے مقابلے استقامت کریں اور ان پر عرصہ حیات تنگ کریں۔
استقامتی محاز سے دشمنی، غاصب دشمن کے مقابل تسلیم اور امریکی وعدوں پر یقین ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں اور ماضی کے تجربوں نے ثابت کیا ہے کہ امریکہ ہمیشہ غاصب صیھونی رژیم کا محافظ رہا ہے اور انکے مفادات کو ترجیح دی ہے۔/