ایکنا رپورٹ؛ غدیری دسترخوان اور عوامی پذیرائی+تصاویر

IQNA

ایکنا رپورٹ؛ غدیری دسترخوان اور عوامی پذیرائی+تصاویر

7:32 - July 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3509898
تہران(ایکنا) چوتھا سالانہ غدیری دسترخوان اور فیسیٹول کوئٹہ علمدار روڑ میں منعقد ہوا۔

 

 

اٹھارہ ذی الحجہ کو دنیا بھر میں پیروان اہل بیت جوش و خروش سے جشن اور عید غدیر کے طور پر مناتے ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف انداز میں جشن غدیر کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کوئٹہ میں گذشتہ تین سال سے مقامی جوانوں اور علما کے تعاون سے غدیری دسترخوان بچانے کے ساتھ غدیری فیسٹیول کا اہتمام کیا جاتا ہے اور  مختصر مدت میں حیران کن طو رپر اس کو عوامی حلقوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے اور اس سال بھی جوش خروش سے جشن غدیر کے ساتھ غدیری دسترخوان بچھایا گیا جسمیں چھ سے سات ہزار مرد و خواتین نے شرکت کی اور غدیری دسترخوان پر حاضری دی۔

اس سال دسترخوان کو علمدار روڑ جامع امام صادق کے سامنے علمدار روڑ پر بچھایا گیا جہاں مصباح ایجوکیشن کی جانب سے گذشتہ سالوں کی مانند اس بار بھی سبیل لگایا گیا تھا۔

ایک بار پھر اس دسترخوان پر جہاں بڑی تعداد میں پیروان اہل بیت سے تعلق رکھنے والی مختلف اقوام کے بوڑھے، جوان، مرد و خواتین اور بچے شریک تھیں وہاں محفل کی خاص بات علما اہل سنت کی شرکت تھیں۔

دسترخوان غدیری پر حاضر مہمانوں سے خطاب میں امام جمعہ کوئٹہ سید ہاشم موسوی نے یوم غدیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سیرت امام علی کو اعلی نمونہ قرار دیا ۔

انکا کہنا تھا کہ دنیا میں عالمی عدل اور عالمی حکومت کے لیے ایک عادل اور معصوم و با بصیرت رہنما کی ضرورت ہے اور اس کے لیے وارث غدیر امام زمانہ کی شخصیت بہترین ہیں۔

ایکنا رپورٹ؛غدیری دسترخوان اور عوامی پذیرائی+تصاویر

اجتماع سے خطاب میں دیگر اہل سنت مقررین نے بھی خطاب کیا اور اسلامی وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اس ین کامل کی قدر کرنی چاہیے اور تفرقے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

غدیری دسترخوان کے ساتھ چار روزہ غدیری فیسٹیول کا بھی ہزار عیدگاہ میں اہتمام کیا گیا ہے جہاں واقعے غدیر کی خوبصورت انداز میں منظر کشی کی گیی ہے جہاں ہزاروں لوگوں نے واقعہ غدیر کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔

قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ میں درجنوں دیگر تقریبات بھی جشن غدیر کے حوالے سے منعقد کیے گیے تھے اور اس سلسلے میں دو دیگر اہم تقریبات کے علاوہ اجتماعی شادی کا بھی پروگرام بنایا گیا ہے۔

 

ایکنا رپورٹ؛غدیری دسترخوان اور عوامی پذیرائی+تصاویر

ایکنا رپورٹ؛غدیری دسترخوان اور عوامی پذیرائی+تصاویر

 

ایکنا رپورٹ؛غدیری دسترخوان اور عوامی پذیرائی+تصاویر

نظرات بینندگان
captcha