سعودی عرب نے دھمکیاں دیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ کا تازہ انٹرویو

IQNA

سعودی عرب نے دھمکیاں دیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ کا تازہ انٹرویو

8:51 - April 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3509114
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری اور سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کی انچارج اگنس کیلامرڈ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ انہیں سعودی عرب کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ اگنس کیلامرڈ  کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات کے دوران انہیں سعودی عرب کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں اور اقوام متحدہ نے بھی اعلی ترین سطح پر ان کے بیان کی تصدیق کی ہے۔
 
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کہ وہ ریاستی دھمکیوں اور قتل کی وارداتوں کو عام ہونے سے روکنے کی غرض سے بین الاقوامی سطح پر اطلاعات کے آزادانہ تبادلے کی حمایت کرے۔
سعودی عرب نے دھمکیاں دیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ کا تازہ انٹرویو
اگنس کیلامرڈ نے حال ہی میں برطانوی جریدے گارڈین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک سعودی عہدیدار نے گزشتہ سال جنوری میں انہیں بلواسطہ دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ " اگر اقوام متحدہ نے جمال خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے کیلامرڈ کا راستہ نہ روکا تو ہم خود اس سے نمٹیں گے۔ "
 
اگنس کیلامرڈ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کے لیے کام کرنے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے  قتل کیس کی عالمی تحقیقات کی انچارج رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد بن سلمان نے دیا تھا۔
 
قابل ذکر ہے کہ  جمال خاشقجی سعودی ولی عہد بن سلمان پر کڑی نکتہ چینی کے حوالے سے مشہور تھے اور انہیں دو اکتوبر دوہزار اٹھارہ کو ایک منظم منصوبے کے تحت استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے کے اندر نہایت بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔
نظرات بینندگان
captcha