مصر؛ ریڈیو قرآن کا ساٹھ سال مکمل

IQNA

مصر؛ ریڈیو قرآن کا ساٹھ سال مکمل

4:28 - April 26, 2024
خبر کا کوڈ: 3516275
ایکنا: ریڈیو مصر قرآن کی ساٹھ سالگرہ قاهره میں منعقد ہوئی جسمیں اس ریڈیو کی خدمات کو سراہا گیا۔

ایکنا نیوز- بوبہ الاحرام نیوز کے مطابق مصر کی اسلامی یونیورسٹیوں کی انجمن نے قاہرہ یونیورسٹی کے میڈیا فیکلٹی کے ساتھ مل کر "ریڈیو قرآن: خدا کی کتاب کی خدمت کے 60 سال" کے عنوان سے ایک جشن کا اہتمام کیا۔

یہ جشن خدا کی کتاب کی خدمت میں اس ریڈیو اسٹیشن کے کردار کو سراہنے کے تناظر میں ہے، جسے دنیا کا قدیم ترین قرآنی ریڈیو سمجھا جاتا ہے۔ اس ریڈیو نے مصر میں مذہبی تعلیمات کے بارے میں عوامی شعور کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اور اپنی مقبولیت کی وجہ سے دنیا کے کونے کونے میں لاکھوں مسلمانوں کے گھروں تک پہنچا۔

 

قرآن ریڈیو مصر کا آغاز 25 مارچ 1964 کو ہوا۔ اس ریڈیو کو قائم کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ 60 کی دہائی کے اوائل میں مصر میں قرآن کریم کا ایک نفیس ایڈیشن شائع ہوا جس میں بہت سی خرابیاں اور غلطیاں تھیں۔ اس لیے الازہر کے علماء اور مصری اوقاف نے ان تحریفات کے خلاف جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس ریڈیو کا قیام جمال عبدالناصر کی طرف سے اسلام پسندی کا اشارہ تھا۔

ریڈیو قرآن پاک قرآن اسٹیشن کے نام سے 14 گھنٹے فعال رہتا تھا۔ یہ پروگرام صبح چھ بجے شروع  اور دوپہر گیارہ بجے تک جاری رہتا۔

 

یہ ریڈیو دو شعبوں پر نشر ہوتا تھا، ایک مختصر اور دوسری میڈیم۔ اس وقت مصر کا قرآن پاک ریڈیو خدا کی کتاب کو محفوظ کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔

ریڈیو قرآن کی نشریات کا مقصد حفص کی روایت کردہ تلاوتوں کے مجموعے کو نشر کرنا تھا۔ پہلے پروگرام شیخ محمود خلیل الحسری مصری شیخ القرائی کی آواز سے نشر کیے اور پھر اس ریڈیو نے شیخ مصطفی اسماعیل، شیخ محمد صدیق المنشاوی، شیخ عبدالباسط عبدالصمد اور پھر شیخ محمود علی البنا کی آوازوں سے تلاوت قرآن کی ریکارڈنگ شروع کی۔/

 

4212052

نظرات بینندگان
captcha