بنگلہ دیش میں عظیم الشان محفل قرآت کا انعقاد

IQNA

بنگلہ دیش میں عظیم الشان محفل قرآت کا انعقاد

15:07 - November 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3429297
بین الاقوامی گروپ: ڈھاکہ کی مسجد بیت المکرم میں معروف قاریوں اور حافظوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے قرآنی محفل منعقد کی گئی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق بنگلہ دیش اسلامک فاونڈیشن کے تعاون اور کوشش سے پروقار محفل قرآن مجید منعقد کی گئی جسمیں مصر کے سفیر، اصغر خسرو آبادی بنگلہ دیش میں کلچرل ایمبیسیڈر اور انکے ڈپٹی گوہر رضوی، وزیراعظم کے سنیر مشیر مطیع الرحمان، وزیر برائے مذہبی امور
محمد شمیم افضل، بنگلہ دیش اسلامک فاونڈیشن کے سربراہ سیمت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات شریک تھیں۔

پروگرام کا آغاز معروف قاری، شیخ احمد بن یوسف کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد بنگلہ دیش اسلامک فاونڈیشن کے سربراہ شمیم افضل‌خان نے قرآنی پروگراموں کے حوالے سے خطاب کیا

اصغر خسروآبادی نے پروگرام سے خطاب میں کہا کہ ہم سب مسلمان اور نبی رحمت(ص) کے پیروکار ہیں
انہوں نے خطاب میں وحدت اور قرآنی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور آپکی سیرت پر عمل کو کامیابی کا راستہ قرار دیا
اس شاندار قرآنی محفل میں پانچ ہزار سے زاید قاری قرآن اور حافظ قرآنی شریک تھے جبکہ ملک کے اہم قاریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
اس پروگرام میں خسرو آبادی نے وزیر برائےمذہبی امور اور بنگلہ دیش کی اسلامک فاونڈیشن کے سربراہ سے بھی قرآنی امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

3427124

ٹیگس: قرآنی ، محفل ، بنگلہ ، دیش ، قاری
نظرات بینندگان
captcha